ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / اتر پردیش حکومت کا بجٹ عوام کی خواہشات کے ساتھ ایک دھوکہ: مایاوتی

اتر پردیش حکومت کا بجٹ عوام کی خواہشات کے ساتھ ایک دھوکہ: مایاوتی

Tue, 18 Feb 2020 17:54:04    S.O. News Service

نئی دہلی،18/فروری(آئی این ایس انڈیا) بی ایس پی کی صدر مایاوتی نے منگل کو اتر پردیش کی حکومت کے بجٹ کو عوام کی توقعات کے ساتھ دھوکہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں حکومت نے جو بڑے بڑے وعدے اور دعوے کئے ہیں وہ مکمل طور پر کھوکھلے ہیں۔اتر پردیش کی یوگی حکومت نے منگل کو اسمبلی میں بجٹ پیش کیا۔ ریاست کی سابق وزیر اعلی مایاوتی نے بجٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کر کہاکہ اتر پردیش حکومت کا آج اسمبلی میں پیش ہونے والا بجٹ عوام کی امیدوں اور خواہشات کے ساتھ ایک دھوکہ ہے۔اس بجٹ سے ریاست کی ترقی اور یہاں کی 22 کروڑ عوام کا مفاد اور فلاح و بہبود ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ یہی برا حال یوگی حکومت کے گزشتہ بجٹ کا بھی رہا ہے جو مفاد عامہ اور عوامی فلاح کے معاملے میں بی جے پی کے کمزور قوت ارادی کا نتیجہ ہے۔واضح رہے کہ اترپردیش کے وزیر خزانہ سریش کھنہ نے اسمبلی میں مالی سال 2020-21 کے لئے منگل کو 5,12,860.72کروڑ روپے کا بجٹ پیش کرتے ہوئے اس میں 10,967.80کروڑروپئے کی نئی اسکیموں کا انتظام کیا ہے۔مایاوتی نے ایک اور ٹویٹ میں حکومت کی نیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ اتر پردیش حکومت کے آج کے بجٹ میں جو بھی بڑے بڑے دعوے اور وعدے کئے گئے ہیں، وہ گزشتہ تجربات کی بنیاد پر کافی کھوکھلے اور کاغذی ہی زیادہ لگتے ہیں۔مرکز کی طرح اتر پردیش کی بی جے پی سرکار ایسے دعوے اور وعدے کیوں کرتی ہے جو لوگوں کو عام طور پر زمینی حقیقت سے دور اور یقین سے پرے لگتے ہیں؟


 


Share: